ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

پاک افغان مسئلہ جلد حل کریں گے،ٹرمپ

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
پاک افغان مسئلہ جلد حل کریں گے،ٹرمپ

پاک افغان مسئلہ جلد حل کریں گے،ٹرمپ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاک افغان مسئلہ جلد حل کریں گے اور امریکا کو عظیم بنانے کے لیے تاریخی تجارتی معاہدے کر چکے ہیں۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کے آنے سے پہلے امریکا کے حالات خراب تھے، مگر اب ایک سال میں بہت فرق آیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ سمٹ میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور جنوبی کوریا میں چینی صدر سے بھی بات کریں گے۔ وہ کمبوڈیا اور ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا اعلان اور تھائی لینڈ کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

قبل ازیں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ طویل فوجی تنازع ختم کرے گا اور لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے، اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کا خواہاں ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔