امریکی حملوں کے دوران 8 ایرانی فوجی اہلکار شہید،ایرانی فوج کی تصدیق- جنوبی ایران میں ہونے والے امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے آٹھ اہلکار شہید ہوگئے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے اس واقعے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح مختلف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکار فضائیہ اور بحریہ سے تعلق رکھتے تھے۔
بیان کے مطابق یہ اہلکار بندر عباس اور بوشہر میں قائم فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے دوران اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کر گئے۔
فوج کا کہنا ہے کہ اہلکار ملک کے دفاع کے لیے تعینات تھے اور حملوں کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔