ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.22 🇪🇺 یورو ₨317.67 🇬🇧 پاؤنڈ ₨371.81 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.19 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.90

قطر کا ایران پر سنگین الزام، آئل ٹینکر پر حملہ ناقابلِ قبول قرار

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
قطر کا ایران پر سنگین الزام، آئل ٹینکر پر حملہ ناقابلِ قبول قرار

 دوحہ: قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اپنے آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے امن و سلامتی کے خلاف ناقابلِ قبول اقدام قرار دیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران فوری طور پر ایسے تمام اقدامات روک دے جو خطے کے امن و استحکام کو متاثر کریں یا عالمی بحری راستوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بنیں۔

ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے پر کشیدگی میں اضافہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے صورتحال کو مزید بگاڑنے والے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

قطری وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس واقعے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ہر قسم کے نقصانات اور ممکنہ اثرات کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔