پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ-سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 12 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر بڑھ کر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ ذخائر میں بھی 7 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زیر جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل بہتری بیرونی ادائیگیوں کے توازن اور ملکی مالی استحکام کے لیے مثبت اشارہ سمجھی جاتی ہے۔