مواد پر جائیں
تازہ ترین
قومی خبریں

پشاور انڈر پاس حادثہ،مٹی تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
پشاور انڈر پاس حادثہ،مٹی تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق
پشاور انڈر پاس حادثہ،مٹی تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق
پشاور انڈر پاس حادثہ،مٹی تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق-پشاور کے علاقے جمیل چوک میں زیرِ تعمیر انڈر پاس کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرے مزدور کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
 
ریسکیو 1122 کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران اچانک مٹی کا بھاری تودہ گر گیا، جس کے نتیجے میں دو مزدور اس کے نیچے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کردی گئیں۔
 
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مزدور کو مٹی تلے سے نکال لیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ دوسرے مزدور کی تلاش اور اسے بحفاظت نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں