مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

ایران قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،اسماعیل بقائی

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
ایران قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،اسماعیل بقائی
ایران قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،اسماعیل بقائی

ایران قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،اسماعیل بقائیایران قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،اسماعیل بقائی-دو روزہ منصوبہ معقول تجاویز پر مشتمل ہے، تاہم امریکا ایرانی حقوق کے مطالبات کو غیرمعقول قرار دیتا ہے۔

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی اور مذاکرات کے حوالے سے اپنے مؤقف میں سختی برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ قومی مفادات اور حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔

تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کیا گیا دو روزہ منصوبہ معقول تجاویز پر مشتمل ہے، تاہم امریکا ایرانی حقوق کے مطالبات کو غیرمعقول قرار دیتا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ ایران کا جائز مطالبہ ہے۔ ان کے مطابق مذاکرات کے دوران جنگ شروع کرنا اصل غیرمعقول اقدام ہے۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران کے مطالبات تسلیم کر لیتا ہے تو آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کی صورتحال بحال ہو سکتی ہے۔

امریکی آئرن گیٹ ٹاسک فورس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ یہ اقدام امریکی وسط مدتی انتخابات سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ اسے جنگ کی حمایت کی بھاری قیمت کا اندازہ ہونا چاہیے۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں