مواد پر جائیں
تازہ ترین
انٹرنیشنل

ایران جنگ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ترک صدر

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 2
ایران جنگ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ترک صدر
ایران جنگ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ترک صدر

ایران جنگ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ترک صدر-ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا اور اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ ٹیلی فونک رابطے میں امریکی صدر کے سامنے ایران سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔

رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ترکی مسلسل اس مؤقف پر قائم ہے کہ تنازعات کا حل جنگ کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے صورتحال ایک بار پھر منفی سمت میں بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ترکی کشیدگی روکنے اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں