امریکا میں 28 سال پہلے جھیل میں گم ہونے والی انگوٹھی مل گئی
امریکا میں 28 سال پہلے جھیل میں گم ہونے والی انگوٹھی مل گئی
امریکا میں 28 سال پہلے جھیل میں گم ہونے والی انگوٹھی مل گئی-امریکی ریاست نیویارک میں میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاش کرنے والے دو افراد نے ایک جھیل سے ایسی یادگاری انگوٹھی دریافت کرلی جو تقریباً 28 سال قبل پانی میں گم ہوگئی تھی۔
مائیکل سیگل اور ڈیلن لاپورٹ گریٹ ساکانڈاگا جھیل میں دھات کی تلاش کررہے تھے کہ انہیں ایک چٹان کے نیچے سے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے سگنل ملا۔ چٹان ہٹانے پر وہاں ایک کلاس رنگ موجود تھی۔
انگوٹھی پر ریڈ کریک ہائی اسکول اور کلاس آف 1988 درج تھا، جس سے اندازہ ہوا کہ یہ کسی سابق طالب علم کی یادگار ہوسکتی ہے۔
دونوں افراد نے انگوٹھی کے اصل مالک تک پہنچنے کے لیے اس کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں، تاہم ابتدائی طور پر انہیں کوئی معلومات نہ مل سکیں۔
کافی کوشش کے بعد انہوں نے ریڈ کریک ہائی اسکول سے رابطہ کیا۔ اسکول کے ریکارڈ کی مدد سے انگوٹھی کے مالک کی شناخت سابق طالب علم کم راس بیک کے طور پر ہوگئی۔
یوں کئی برس قبل جھیل میں کھو جانے والی انگوٹھی کا سراغ دوبارہ مل گیا اور ایک پرانی یادگار اپنے اصل مالک تک واپس پہنچنے کے قریب آگئی۔
یہ واقعہ نہ صرف میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاش کرنے والوں کے لیے دلچسپ دریافت ثابت ہوا بلکہ تقریباً تین دہائیوں بعد ایک شخص کو اس کی ماضی سے جڑی قیمتی یاد بھی واپس مل گئی۔
