خاندان کی پانچ نسلوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

خاندان کی پانچ نسلوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا-اگر ان کی دادی آج حیات ہوتیں تو اس کامیابی پر انہیں بہت فخر ہوتا۔

خاندان کی پانچ نسلوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا-امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے پانچ نسلوں کے افراد کی ایک ہی تاریخ پیدائش کے باعث گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فریڈ ہارلو اور ان کے خاندان کے پانچ افراد مختلف نسلوں سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم سب کی سالگرہ 14 ستمبر کو آتی ہے۔ اس منفرد اتفاق نے خاندان کو ایک نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں مدد دی۔

فریڈ ہارلو کی پیدائش 14 ستمبر کو ہوئی تھی، جبکہ اسی تاریخ کو ان کے دادا ولبر، والدہ ایڈی، بیٹی ایما بیل اور نواسے آرتھر بھی پیدا ہوئے۔

فریڈ ہارلو کا کہنا ہے کہ بچے والدین کے لیے ہمیشہ ایک تحفہ ہوتے ہیں، تاہم ان کے خاندان کے لیے ایک ہی تاریخ پر پانچ نسلوں کی سالگرہ ہونا انتہائی منفرد تجربہ ہے۔

خاندان کے مطابق انہیں کئی برس سے اس اتفاق کا علم تھا اور وہ اسے خاص سمجھتے تھے، تاہم کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ یہی خصوصیت انہیں عالمی ریکارڈ تک پہنچا دے گی۔

ایما بیل کے ہاں 14 ستمبر 2025 کو دوسرے بچے آرتھر کی پیدائش کے بعد خاندان نے اس منفرد اعزاز کی باضابطہ تصدیق کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا۔

ایما کے مطابق ان کی دادی ہمیشہ انہیں کہتی تھیں کہ انہیں 14 ستمبر کو بیٹا پیدا کرنا چاہیے۔ ان کا پہلا بچہ مقررہ تاریخ سے پہلے پیدا ہوگیا تھا، تاہم دوسرے بچے کی پیدائش کے معاملے میں وہ پُرعزم تھیں کہ تاریخ 14 ستمبر ہی ہو۔

آرتھر کی پیدائش بھی عین 14 ستمبر کو ہوئی، جس کے بعد خاندان کی پانچ نسلیں ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

ایما کا کہنا ہے کہ اگر ان کی دادی آج حیات ہوتیں تو اس کامیابی پر انہیں بہت فخر ہوتا۔

خاندان کے لیے اس ریکارڈ کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچ نسلوں میں جنس کی ترتیب بھی ایک جیسی رہی۔ ولبر سے شروع ہونے والی ترتیب لڑکا، لڑکی، لڑکا، لڑکی اور لڑکا ہے۔

یوں ایک ہی تاریخ پیدائش اور نسل در نسل برقرار رہنے والی منفرد ترتیب نے اس خاندان کو عالمی سطح پر ایک خاص اعزاز دلوا دیا۔