52 سال عمر کا فرق،72 سالہ سابق فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

52 سال عمر کا فرق،72 سالہ سابق فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی-سابق فٹبالر نے 27 اگست کو شادی کی،

52 سال عمر کا فرق،72 سالہ سابق فٹبالر نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی-ملائیشیا کے سابق فٹبال اسٹار داتوک عبدہ الف نے 72 سال کی عمر میں شادی کرلی، ان کی اہلیہ کی عمر 20 سال بتائی جارہی ہے، یوں دونوں کی عمروں میں تقریباً 52 سال کا فرق ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فٹبالر نے 27 اگست کو شادی کی، جس کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی داتوک یونس الف نے بھی کردی۔ یونس خود بھی سابق قومی فٹبالر اور کوچ رہ چکے ہیں۔

داتوک یونس الف کے مطابق شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کی خواہش ہے کہ نوبیاہتا جوڑا خوشگوار زندگی گزارے۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ان کے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہیں، اسی وجہ سے وہ فون پر دستیاب نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ شادی ہوچکی ہے اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد یہ جوڑا خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، جبکہ عمر میں غیر معمولی فرق کے باعث شادی مختلف حلقوں میں زیر بحث ہے۔

داتوک عبدہ الف کا شمار ملائیشیا کے نمایاں سابق فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1970 کی دہائی کے اختتام اور 1980 کی دہائی کے آغاز میں ملائیشیا کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور اس دور میں ٹیم کی اہم کامیابیوں کا حصہ رہے۔

وہ اس ملائیشین ٹیم میں بھی شامل تھے جس نے جنوبی کوریا کو اہم کوالیفائنگ میچ میں 2-1 سے شکست دے کر 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

تاہم ملائیشیا نے سوویت یونین کی جانب سے افغانستان میں فوجی مداخلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 1980 کے ماسکو اولمپکس کا بائیکاٹ کیا، جس کے باعث داتوک عبدہ الف کا اولمپکس میں شرکت کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes