کینیڈا میں پراسرار جزیرہ اچانک نمودار ہوا اور پھر غائب ہوگیا

یہ غیر معمولی جزیرہ میک کینزی کے شمال میں واقع وِلسٹن ریزروائر میں دیکھا گیا تھا۔ مقامی افراد نے رواں ماہ کے آغاز میں حکام کو اس کے بارے میں آگاہ کیا۔

کینیڈا میں پراسرار جزیرہ اچانک نمودار ہوا اور پھر غائب ہوگیا-کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بڑے آبی ذخیرے کے اندر اچانک درختوں سے ڈھکا ہوا ایک جزیرہ نظر آیا، جس نے مقامی لوگوں اور حکام کو حیران کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ عرصے بعد یہ جزیرہ دوبارہ نظروں سے اوجھل ہوگیا۔

یہ غیر معمولی جزیرہ میک کینزی کے شمال میں واقع وِلسٹن ریزروائر میں دیکھا گیا تھا۔ مقامی افراد نے رواں ماہ کے آغاز میں حکام کو اس کے بارے میں آگاہ کیا۔

ابتدائی طور پر حکام نے جزیرے کی موجودگی کی تصدیق میں احتیاط سے کام لیا، کیونکہ موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصاویر میں تبدیلی ممکن ہے۔ تاہم بعد میں سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر نے ثابت کردیا کہ جزیرہ حقیقت میں آبی ذخیرے میں موجود تھا۔

حکام کے مطابق 20 جولائی کو حاصل کی گئی سیٹلائٹ تصویر میں جزیرہ نمایاں طور پر دکھائی دیا۔ اندازے کے مطابق اس کا رقبہ تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار 486 مربع فٹ تھا۔

تاہم 5 اگست کی سیٹلائٹ تصاویر میں یہ جزیرہ مکمل طور پر غائب نظر آیا، جس کے بعد اس کے اچانک نمودار ہونے اور پھر غائب ہوجانے نے مزید سوالات کھڑے کردیے۔

برٹش کولمبیا ہائیڈرو کے ترجمان باب گیمَر کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ جزیرہ پانی میں ڈوب گیا ہو۔ امکان ہے کہ پانی کی سطح یا بہاؤ میں تبدیلی کے باعث یہ آبی ذخیرے کے نسبتاً محفوظ حصے کی جانب منتقل ہوگیا ہو اور موجودہ مقام سے دکھائی نہ دے رہا ہو۔

حکام پراسرار جزیرے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے نئی سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر دستیاب شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ یہ جزیرہ کہاں سے آیا اور پھر اچانک کہاں غائب ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes