مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران کے خلاف’آپریشن آئرن گیٹ‘شروع کرنے کا اعلان

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 2
ٹرمپ کا ایران کے خلاف’آپریشن آئرن گیٹ‘شروع کرنے کا اعلان
ٹرمپ کا ایران کے خلاف’آپریشن آئرن گیٹ‘شروع کرنے کا اعلان
ٹرمپ کا ایران کے خلاف’آپریشن آئرن گیٹ‘شروع کرنے کا اعلان-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ’آپریشن آئرن گیٹ‘ نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کا سخت ترین محاصرہ کر رکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف قائم ٹاسک فورس مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور امریکا کی جانب سے ایران کا تاریخ کا سب سے بڑا محاصرہ جاری ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی ناکا بندی کے باعث ایران میں اشیا کی آمد و رفت انتہائی محدود ہو گئی ہے اور ملک سے باہر بھی بہت کم چیزیں جا رہی ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ زمینی راستوں کے ذریعے بھی ایران میں کسی قسم کا سامان داخل نہیں ہو سکتا۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں