پیٹرول 77 پیسے مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں یکم ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں یکم ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes