راولپنڈی،گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکا-دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں
راولپنڈی میں پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹیشن پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی آپریشن میں 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 25 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی میت اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 راولپنڈی محمد عثمان گجر کے مطابق واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئی تھیں۔
حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور جانچ پڑتال جاری ہے۔





