میکسیکو:میں دھماکا،10افراد ہلاک،60زخمی
میکسیکو:میںدھماکا،10افراد ہلاک،60زخمی
میکسیکو:میں دھماکا،10افراد ہلاک،60زخمی-میکسیکو میں ایک مذہبی تقریب کے دوران آتش بازی کے سامان میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز ریاست میکسیکو کی میونسپلٹی تیمسکال سینگو میں منعقد ہونے والے ایک دیہی میلے کے دوران پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں چند افراد کو بھوسے سے تیار کیے گئے بیل کے ایک مجسمے کو اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے آتش بازی کے فوارے نکل رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق مجسمے سے نکلنے والی چنگاریوں کے باعث قریبی چرچ میں موجود آتش بازی کے مزید سامان نے بھی آگ پکڑ لی، جس کے بعد متعدد دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں کئی دیواریں گر گئیں جبکہ مرکزی چوک میں بھی آگ پھیل گئی۔
El momento exacto de anoche la explosión de pirotecnia en las celebraciones religiosas en una comunidad del Edomex. Diez personas fallecidas. Una tragedia @lopezdoriga pic.twitter.com/ZQUyM4wnpI
— Condorelampago312 (@luismiguelbaraa) September 6, 2026
مقامی میڈیا کے مطابق منہدم ہونے والی دیواروں کا ملبہ گرنے سے بعض افراد اس کے نیچے دب گئے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں آتش بازی کے سامان سے متعلق اس نوعیت کے حادثات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔ جولائی 2018 میں میکسیکو سٹی کے شمال میں واقع تلتپیٹیک میں آتش بازی تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
