مواد پر جائیں
تازہ ترین
انٹرنیشنل

بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے 1200 سے زائد بچے جاں بحق

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے 1200 سے زائد بچے جاں بحق
بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے 1200 سے زائد بچے جاں بحق

بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے 1200 سے زائد بچے جاں بحق-خسرہ کے باعث جان سے جانے والے بچوں میں 94 فیصد کی عمر پانچ سال سے کم تھی۔

بنگلادیش میں خسرہ کی وبا کے باعث رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافے نے صحت کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق خسرہ کے باعث جان سے جانے والے بچوں میں 94 فیصد کی عمر پانچ سال سے کم تھی۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں مارچ کے وسط میں وبا پھیلنے کے بعد سے اب تک خسرہ کے مشتبہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 23 ہزار سے زائد بچوں میں بیماری کی تصدیق ہو چکی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں ماضی میں خسرہ کے خلاف اجتماعی مدافعت موجود تھی، تاہم حالیہ برسوں کے دوران حفاظتی ٹیکوں کی شرح میں کمی کے باعث یہ تحفظ کمزور پڑ گیا، جس سے وبا پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے۔

حکام کے مطابق وزارتِ صحت نے اپریل سے اب تک معمول کی ویکسینیشن کے علاوہ خصوصی مہمات بھی چلائی ہیں، جن کے ذریعے دو کروڑ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں