ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.23 🇪🇺 یورو ₨317.56 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.09 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.19 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.85

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے گفتگو کے دوران ایران کے خلاف ہونے والے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ایرانی مؤقف سے آگاہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اسی سلسلے میں عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان رابطوں میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، خطے میں سکیورٹی کی موجودہ صورت حال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے سفارتی ذرائع اور مذاکرات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حاقان فیدان اور عباس عراقچی کے درمیان گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی اور امن کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔