ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.23 🇪🇺 یورو ₨317.56 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.09 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.19 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.85

ضرورت پڑی تو ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے،اسرائیل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ضرورت پڑی تو ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے،اسرائیل

 اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملکی فوج ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فضائیہ کے پائلٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج مکمل طور پر الرٹ ہے اور مستقبل میں درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو اسرائیل ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کے لیے بھی تیار ہوگا۔ ان کے بقول ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد فوجی کارروائیاں ہوئیں، جبکہ امریکا بھی اس تنازع میں مختلف مراحل پر شامل رہا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔