ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.23 🇪🇺 یورو ₨317.56 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.09 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.19 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.85

ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا دوٹوک جواب،آؤ ہم تیار ہیں

👁️ 5 مرتبہ پڑھا گیا
ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا دوٹوک جواب،آؤ ہم تیار ہیں

ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا دوٹوک جواب،آؤ ہم تیار ہیں-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اہم آئل ٹرمینل خارگ جزیرے کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد تہران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر خارگ جزیرے پر کسی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "آئیں، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین اور اہم تنصیبات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ جارحانہ زبان اور دھمکیاں ایرانی قوم کے حوصلے یا وقار کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ ان کے مطابق دباؤ اور طاقت کے استعمال سے ایران اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں کو آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے ردعمل سے جوڑا، جبکہ ایران نے ان الزامات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

نوٹ: اس خبر میں شامل بیانات متعلقہ فریقین کے سرکاری مؤقف پر مبنی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔