مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کے دوران فنی خرابی پیش آئی جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے اہلکاروں کی میتوں کو قومی پرچم میں لپیٹ کر فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کرنے کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا۔
Military funeral prayers of martyrs of the Muzaffarabad helicopter crash were offered with full military honours. Senior military officials, fellow soldiers, and families paid tribute to the brave sons of the nation who laid down their lives in the line of duty. The coffins of… pic.twitter.com/pZC0cx93bL
— Pakistan Defence🇵🇰 (@PakDefence_) June 11, 2026
نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، سول حکام اور فوجی جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی گئی۔