ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

برطانیہ میں مقیم عادل راجہ کو بڑا دھچکا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
برطانیہ میں مقیم عادل راجہ کو بڑا دھچکا

 

برطانیہ میں مقیم سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک بار پھر قانونی کارروائی میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ برطانوی عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ عادل راجہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگیں، اور یہ معافی 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ذاتی ویب سائٹ پر نمایاں طور پر موجود رہے گی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجہ کو 22 دسمبر تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے، جن میں 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ عدالتی اخراجات شامل ہیں۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اضافی اخراجات بعد میں طے ہوں گے اور وہ بھی عادل راجہ ہی کو ادا کرنا ہوں گے۔

اس مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا جب رواں برس اکتوبر میں ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ عادل راجہ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی کوشش کی، تاہم جج رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

تازہ سماعت میں جج نے نہ صرف معافی کا حکم برقرار رکھا بلکہ عادل راجہ کو مستقبل میں کسی بھی قسم کے ہتک آمیز بیان سے باز رہنے کیلئے حکم امتناع بھی جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر خود عدالت میں موجود تھے، جبکہ عادل راجہ کی نمائندگی ان کے وکلاء نے کی۔

فیصلے کے بعد عادل راجہ اور ان کی قانونی ٹیم نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یہ معاملہ کورٹ آف اپیل میں لے کر جائیں گے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔