ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مظفر آباد اور گردونواح میں زلزلہ،شدت4.2 ریکارڈ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مظفر آباد اور گردونواح میں زلزلہ،شدت4.2 ریکارڈ

مظفر آباد اور گردونواح میں جمعرات کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں تقریباً 10 کلو میٹر دور تھا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی افراد نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کا رخ کیا۔

ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حالات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔