مذاکرات کامیاب،عمران خان کی بہنوں کا دھرنا ختم
گورکھپور کے مقام پر عمران خان کی بہنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا ختم کرانے کے لیے پولیس اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں علیمہ خان، علامہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ دونوں جانب سے مثبت پیش رفت کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے یقین دہانی کروائی کہ کچھ دیر بعد دھرنا ختم کر دیا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے بھی یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی 27 نومبر اور آئندہ منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کروائی جائے گی۔
مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد عمران خان کی تینوں بہنیں گاڑی میں سوار ہو کر قافلے کی صورت میں اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہو گئیں۔