ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اور سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اہم تکنیکی خصوصیات سے مزین ہے، جو اسے دفاعی اعتبار سے ایک مؤثر ہتھیار بناتی ہیں۔ ٹیسٹ فائرنگ کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے ساتھ سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی دفاع کے لیے پاک بحریہ کے مضبوط عزم کا واضح اظہار ہے۔ صدرِ مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس کامیابی پر پاک بحریہ کے یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی۔

سروسز چیفس نے بھی اس اہم کارنامے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو سراہا اور کامیاب تجربے کو ملکی دفاع کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔