ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اسرائیلی فوج کافوری انخلاءاورفلسطینی حقوق کی بحالی ضروری ہے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیلی فوج کافوری انخلاءاورفلسطینی حقوق کی بحالی ضروری ہے

اسرائیلی فوج کافوری انخلاءاورفلسطینی حقوق کی بحالی ضروری ہے-پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور غزہ میں اب بھی گھر تباہ ہو رہے ہیں جبکہ لوگ خوف و ہراس میں زندگی گزار رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے، انسانی امداد بلا روک ٹوک فراہم کی جائے اور غزہ کی فوری تعمیر و بحالی کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی قسم کا الحاق یا جبری بے دخلی ہر صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور ایسی فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔