ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

جی بی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل،حکومت تحلیل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
جی بی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل،حکومت تحلیل

جی بی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل،حکومت تحلیل۔گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد موجودہ حکومت باضابطہ طور پر تحلیل ہو گئی ہے۔

حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی نگران سیٹ اپ تشکیل دیتے ہوئے جسٹس (ر) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن چیف الیکشن کمشنر نے جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات نگران حکومت کی زیر نگرانی منعقد ہوں گے۔ نئے انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرائے جائیں گے، جبکہ نگران حکومت انتخابی عمل کے لیے ضروری انتظامات اور شفاف ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔