ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ضمنی انتخابات میں ن لیگ فاتح

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ضمنی انتخابات میں ن لیگ فاتح

ضمنی انتخابات میں ن لیگ فاتح-ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرلی۔ قومی اسمبلی کی 5 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

ہری پور کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کی اہلیہ کے درمیان رات گئے تک کانٹے دار مقابلہ جاری رہا۔

پنجاب کے مختلف شہروں—فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی—میں بھی ن لیگی امیدواروں نے سبقت برقرار رکھی۔ مظفرگڑھ کی ایک صوبائی نشست پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی۔ مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ کم رہا جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو پرامن قرار دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مطابق ملک بھر میں کوئی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامات تسلی بخش رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں فتح قائد محمد نواز شریف کے وژن، مضبوط قیادت اور پارٹی کارکنوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق:

قومی اسمبلی

  • این اے 129 لاہور: حافظ میاں محمد نعمان (ن لیگ) کامیاب، 63,441 ووٹ
  • این اے 143 ساہیوال: ن لیگ کے امیدوار کامیاب، 136,223 ووٹ
  • این اے 185 ڈی جی خان: محمود قادر خان (ن لیگ) کامیاب، 82,413 ووٹ
  • این اے 18 ہری پور: بابر نواز خان (ن لیگ) آگے، 1,17,000 ووٹ
  • این اے 96 فیصل آباد: محمد بلال بدر (ن لیگ) برتری پر، 79,278 ووٹ

پنجاب اسمبلی

  • پی پی 203 ساہیوال: محمد حنیف (ن لیگ) کامیاب
  • پی پی 73 سرگودھا: میاں سلطان علی رانجھا آگے
  • پی پی 87 میانوالی: علی حیدر نور خان نیازی برتری پر
  • پی پی 98 فیصل آباد: آزاد علی تبسم (ن لیگ) آگے
  • پی پی 115 فیصل آباد: محمد طاہر پرویز برتری پر
  • پی پی 116 فیصل آباد: احمد شہریار آگے
  • پی پی 269 مظفرگڑھ: میاں علمدار عباس قریشی (پیپلز پارٹی) کامیاب

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی اور عمل مجموعی طور پر پرامن رہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔