ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداروں کے اثاثے منجمد

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداروں کے اثاثے منجمد

پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداروں کے اثاثے منجمد کر دیے، فنانسرز کے خلاف مقدمات درج

حکومت پنجاب نے کالعدم انتہا پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کر دیے اور 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ بھی بند کر دی۔

صوبائی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے 92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کر دیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ باقی صوبوں میں بھی کالعدم جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کارروائی کے لیے وفاق سے درخواست کی جائے۔ اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شئیر کرنے کے 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کومبنگ آپریشنز کو مستقل جاری رکھنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں پنجاب میں اسلحہ لے کر چلنے کے لیے ایس او پیز وضح کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے اسلام آباد حملے کے پیش نظر سرویلنس مزید بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئمہ کرام کو پریشان نہ کیا جائے اور ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ چندے کے لیے ہاتھ پھیلائیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔  

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔