ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

 تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
 تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

 تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات-تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں ممالک نے اپنی افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی تربیت، انسداد دہشتگردی اور علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق رائے پیدا ہوا۔ تاجک وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن کے لیے ادا کیے گئے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں، اور پاکستان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تاجکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔