افغان ترجمان کا بیان گمراہ کن،مسترد کرتے ہیں،پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے افغان ترجمان کے استنبول مذاکرات سے متعلق بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان ترجمان نے مذاکرات کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جو پاکستان کے موقف کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پی ٹی آئی رہنماملکی مفادمیں کام کریں،رانا ثناءاللہ
ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور فوری طور پر تحویل کی پیشکش بھی کی۔ وزارت نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی صرف سرحدی انٹری پوائنٹس کے ذریعے ممکن ہے۔
پاکستان کا موقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے، اور افغانستان کی جانب سے کیے گئے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔