ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.17 🇪🇺 یورو ₨317.73 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.92 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.74 🇨🇳 چینی یوان ₨40.97

بلوچستان کے ماشکیل میں فائرنگ،دکان پر کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
بلوچستان کے ماشکیل میں فائرنگ،دکان پر کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ماشکیل میں فائرنگ،دکان پر کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق-بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دکان پر کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد صوبے سے باہر کے رہائشی تھے اور روزگار کی غرض سے علاقے میں کام کر رہے تھے۔

ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت و گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

معاونِ وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔