ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.94 🇪🇺 یورو ₨317.71 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.56 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.12 🇦🇪 درہم ₨75.68 🇨🇳 چینی یوان ₨40.87

اگر مجھے قتل کیا گیا تو ایران پر بھرپور حملہ ہوگا،ٹرمپ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اگر مجھے قتل کیا گیا تو ایران پر بھرپور حملہ ہوگا،ٹرمپ

اگر مجھے قتل کیا گیا تو ایران پر بھرپور حملہ ہوگا،ٹرمپ- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں ایران کی جانب سے کسی حملے یا قتل کی سازش کا نشانہ بنایا گیا تو امریکہ سخت فوجی ردعمل دے گا، اور اس حوالے سے وہ پہلے ہی متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات فراہم کر چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ طویل عرصے سے ممکنہ خطرات سے آگاہ ہیں اور ان کے بقول ایران کئی برسوں سے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ساتھ کوئی غیر معمولی واقعہ پیش آتا ہے تو امریکی حکام کو واضح ہدایات دی جا چکی ہیں

تاکہ بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جا سکے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس حوالے سے اسرائیل کی جانب سے کسی نئی سازش سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں، اور اس بارے میں ایسی خبروں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

امریکی صدر نے یاد دلایا کہ وہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کا مؤقف اختیار کر چکے ہیں۔ فروری 2025 میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران ان کے خلاف کسی کارروائی میں ملوث ہوا تو امریکہ انتہائی سخت جواب دے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات کئی برسوں سے کشیدہ ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاملات پر سفارتی اور سیکیورٹی تناؤ بھی برقرار ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔