ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.17 🇪🇺 یورو ₨317.73 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.92 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.74 🇨🇳 چینی یوان ₨40.97

گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سربراہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ علی امین گنڈاپور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے یہ احکامات توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو دیے۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق جلد ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔