یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری

نئے ملی نغمے میں حب الوطنی، قربانی اور دفاعِ وطن کے جذبات کو نمایاں کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے جوانوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ 

یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری-یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے نیا ملی نغمہ پیش کر دیا گیا، جس میں وطن کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمے میں پاکستان سے محبت اور وطن کی مٹی سے وابستگی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ پاک فضائیہ کے جوانوں کے حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعِ وطن کے جذبے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

نغمے کے ویڈیو مناظر میں ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے پاک فضائیہ کی تربیت، مہارت اور جدید دفاعی صلاحیتوں کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمے کے ذریعے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ان کی قربانیوں کو پاکستان کی فضائی دفاعی تاریخ میں عزم اور بہادری کی روشن مثال قرار دیا گیا ہے۔

نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کے اس عزم کو اجاگر کیا گیا ہے کہ وہ مادرِ وطن کی فضائی حدود کے دفاع اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور درپیش چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

نئے ملی نغمے میں حب الوطنی، قربانی اور دفاعِ وطن کے جذبات کو نمایاں کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے جوانوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes