مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

امریکی فورسز کا بحرین پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

تحریر: muhammad aamir پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
امریکی فورسز کا بحرین پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
امریکی فورسز کا بحرین پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے بحرین کی جانب فائر کیے گئے پاسدارانِ انقلاب کے دو خودکش ڈرون راستے میں ہی تباہ کردیے، واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سینٹکام کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کی سمت دو خودکش ڈرون بھیجے تھے، تاہم امریکی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سیریک کے علاقے میں گزشتہ رات ہونے والے امریکی فضائی حملے کے جواب میں بحرین میں امریکی افواج کے ایک ابتدائی وارننگ ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی دشمن کے لیے واضح انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی سرگرمیاں اور تیل کی اسمگلنگ بند کرے۔

بیان میں مزید خبردار کیا گیا کہ اگر خلاف ورزیوں اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس سرحدوں سے باہر بھی محاذ آرائی کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں