مواد پر جائیں
تازہ ترین
انٹرنیشنل

نیتن یاہو بھی میری حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں،آئزنکوٹ کی پیشکش

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
نیتن یاہو بھی میری حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں،آئزنکوٹ کی پیشکش
نیتن یاہو بھی میری حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں،آئزنکوٹ کی پیشکش

نیتن یاہو بھی میری حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں،آئزنکوٹ کی پیشکش-آئزنکوٹ کا اشارہ نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریج کی جماعت ریلیجس زایونسٹ کی جانب تھا۔

اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور اپوزیشن رہنما گاڈی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور اس کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کو اپنی حکومت میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم حکومت کی قیادت ان کے پاس ہونی چاہیے۔

آئزنکوٹ کا اشارہ نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریج کی جماعت ریلیجس زایونسٹ کی جانب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر بھی قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دے چکے ہیں، اس لیے کوئی وجہ نہیں کہ یہ دونوں جماعتیں ان کی قیادت میں اور ان کے طے کردہ اصولوں کے تحت حکومت بنانے کی حمایت نہ کریں۔

گاڈی آئزنکوٹ نے اسرائیل کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت اپنی تاریخ کے انتہائی نازک اور کمزور دور سے گزر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی صدر کی جانب سے آئزنکوٹ کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیے جانے کے بعد وہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور حکومت سازی کے لیے مشاورت میں مصروف ہیں۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں