مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی کے بعد زمینی راستے بند کرنے کا اعلان

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی کے بعد زمینی راستے بند کرنے کا اعلان
امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی کے بعد زمینی راستے بند کرنے کا اعلان

امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی کے بعد زمینی راستے بند کرنے کا اعلان-امریکا نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے بعد اس کی زمینی راستوں اور بحیرہ کیسپین کے ذریعے ہونے والی رسد روکنے کے لیے بھی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے اس مقصد کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ’ٹاسک فورس آئرن گیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اس فورس کا مرکزی دفتر امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوگا اور یہ امریکی حکومت کے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد ایران تک ہتھیاروں اور دیگر سامان کی رسائی روکنا ہے۔ اس کے علاوہ عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

امریکی اقدام کے تحت ایران کی رسد کے راستوں کی نگرانی اور پابندیوں پر عمل درآمد کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں