مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 6
انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی -میچ میں بھارت انڈر 19 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی

انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے اہم مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے میچ میں بھارت انڈر 19 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے مشکل مرحلے پر ٹیم کو سنبھالا اور فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کی جانب سے ایشان سود اور کاویا پارش پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، تاہم پاکستانی بلے باز ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان نے یہ مقابلہ 11 گیندیں باقی رہتے ہوئے 3 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں