مواد پر جائیں
تازہ ترین
قومی خبریں

مریم نواز نے حسن ابدال کے خاندان کو نیا ڈنر سیٹ اور کھانا بھجوا دیا

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 3
مریم نواز نے حسن ابدال کے خاندان کو نیا ڈنر سیٹ اور کھانا بھجوا دیا
مریم نواز نے حسن ابدال کے خاندان کو نیا ڈنر سیٹ اور کھانا بھجوا دیا

مریم نواز نے حسن ابدال کے خاندان کو نیا ڈنر سیٹ اور کھانا بھجوا دیا-تحفے میں چکن کڑاہی، سیخ کباب، ملائی بوٹی، چکن فرائیڈ رائس، رائتہ، سلاد، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حسن ابدال میں جس خاندان کے گھر بیٹھ کر سادہ گھریلو کھانا کھایا تھا، ان کی مہمان نوازی کے جواب میں نیا ڈنر سیٹ اور مختلف پکوانوں پر مشتمل پرتکلف کھانا بطور تحفہ بھجوا دیا۔

تحفے میں چکن کڑاہی، سیخ کباب، ملائی بوٹی، چکن فرائیڈ رائس، رائتہ، سلاد، منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس شامل ہیں۔

یہ تحفہ ریٹائرڈ حوالدار اعتبار شاہ کے خاندان کے لیے بھیجا گیا، جنہوں نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت نیا مکان تعمیر کیا ہے۔ 3 نومبر کو مریم نواز نے ان کے گھر کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ کے ساتھ بھنڈی اور دال کا سادہ کھانا کھایا اور اس کے ذائقے کی تعریف بھی کی تھی۔

اب 6 نومبر کو وزیراعلیٰ کی جانب سے اس خاندان کے لیے کھانے اور نئے ڈنر سیٹ کا تحفہ بھیجا گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں خاندان کے افراد تحائف کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں اور وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں