پشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق-حیات آباد میں نادرا کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کرلیے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔





