مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

ایران کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 4
ایران کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایران کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ-اب تک مار گرائے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ ایرانی حکام

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈرون کو نشانہ بنا کر گرانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی ایم ون ڈرون کو قشم جزیرے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ اب تک مار گرائے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن کے عملی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد تعلقات کے حوالے سے نئے مرحلے کا آغاز ممکن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر کے پیغام میں امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے اہم نکات بھی شامل ہیں۔

علی باقری کے مطابق روس سے گیس کی ایران منتقلی اور شمال جنوب راہداری کے منصوبے دونوں ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، روس کے ساتھ راہداری منصوبے پر امریکی دباؤ کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں