کینسر سےلڑنے والا بچہ پولیس افسر بن گیا-یہ اقدام کاویش اور فوجی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’’میک اے وش‘‘ پروگرام کے تحت کیا گیا
کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ننھے محمد فرقان کا پولیس افسر بننے کا خواب پورا کر دیا گیا، انہیں ایک دن کیلئے اسلام آباد پولیس میں اعزازی طور پر ایس پی کا عہدہ دیا گیا۔
یہ اقدام کاویش اور فوجی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’’میک اے وش‘‘ پروگرام کے تحت کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایت پر محمد فرقان کو یہ اعزاز دیا گیا۔
اس موقع پر ننھے محمد فرقان نے تھانہ آئی نائن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پولیس کے پیشہ ورانہ امور، ذمہ داریوں اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
محمد فرقان کی خواہش پوری کرنے کے اس اقدام کا مقصد ان کے چہرے پر خوشی لانا اور مشکل وقت میں انہیں حوصلہ اور امید دینا تھا۔





