مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

اپر کرم میں سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام،مسلح افغان دہشت گرفتار

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 2
اپر کرم میں سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام،مسلح افغان دہشت گرفتار
اپر کرم میں سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام،مسلح افغان دہشت گرفتار

اپر کرم میں سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان دہشت گرفتار-گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق افغانستان کے علاقے سپین غر سے بتایا جاتا ہے

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسلح افغان مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی سرحد عبور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق افغانستان کے علاقے سپین غر سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ خارجی کاظم گروپ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

گرفتار شخص کے قبضے سے ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نوٹ بک بھی تحویل میں لی گئی، جس میں مختلف مقامات اور بم تیار کرنے کی تکنیک سے متعلق تحریری مواد موجود تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کا مقصد اس کے مبینہ نیٹ ورک، سہولت کاروں اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں