مواد پر جائیں
تازہ ترین
قومی خبریں

کم پیٹرول دینے پر کارروائی،6 پیٹرول پمپ اور 40 سے زائد نوزلز سیل

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
کم پیٹرول دینے پر کارروائی،6 پیٹرول پمپ اور 40 سے زائد نوزلز سیل
کم پیٹرول دینے پر کارروائی،6 پیٹرول پمپ اور 40 سے زائد نوزلز سیل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو مقررہ مقدار سے کم پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 6 پیٹرول پمپ اور 40 سے زائد فیول نوزلز سیل کردیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی مقدار اور پیمائش کو چیک کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق معائنے کے دوران متعدد پیٹرول پمپس پر مقررہ مقدار سے کم فیول فراہم کرنے کی شکایات درست ثابت ہوئیں، جس پر 40 سے زائد نوزلز اور 6 پیٹرول پمپس کو بند کردیا گیا۔

کارروائی کے دوران فیول کی پیمائش میں ردوبدل کے لیے استعمال ہونے والی الیکٹرانک ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔ پیمائش میں دھوکا دہی کے لیے ان آلات کے استعمال پر مزید 2 پیٹرول پمپس سیل کرکے وہاں موجود عملے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس کی انسپکشن مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو مقررہ مقدار کے مطابق فیول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مز

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں