مواد پر جائیں
تازہ ترین
کھیل

بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکامی پر بیٹ پچ پر دے مارا

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 4
بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکامی پر بیٹ پچ پر دے مارا
بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکامی پر بیٹ پچ پر دے مارا

بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکامی پر بیٹ پچ پر دے مارا-پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی توقعات کے برعکس رہی،

جہاں وہ دونوں اننگز میں بڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے کے بعد ان کے غصے کا اظہار بھی کیمروں کی نظر میں آگیا۔

قائداعظم ٹرافی گولڈ 2026-27 کے ایک میچ میں بابر اعظم پہلی اننگز کے دوران متنازع انداز میں آؤٹ ہوئے تھے، تاہم دوسری اننگز میں بھی وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 42 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

وکٹ گرنے پر بابر اعظم شدید مایوسی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے اور غصے میں اپنا بیٹ پچ پر دے مارا۔ ان کے اس ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور کرکٹ حلقوں میں بحث کا موضوع بن گئی۔

بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی اور میدان میں رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔ بعض مداحوں نے ان کے ردعمل کو کھیل کے دباؤ سے جوڑا، جبکہ دیگر صارفین نے ایک سینئر کرکٹر کے اس طرز عمل پر تنقید کی ہے۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں