افغانستان پریمیئر لیگ ڈرافٹ،محمد عامر نے خبروں کی تردید کردی-افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کی خبر، محمد عامر کا اہم بیان سامنے آگیا
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں اپنی رجسٹریشن سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔
محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ سب کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آئی پی ایل سے متعلق گردش کرنے والی خبر درست نہیں ہے۔
اس سے قبل ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کروایا ہے۔
محمد عامر برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہریت رکھتے ہیں، جس کے باعث ان کی ممکنہ شرکت اور پی سی بی سے این او سی کی ضرورت سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ڈرافٹ کے لیے متعدد پاکستانی کرکٹرز اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔





