پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی-حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے
جس کے مطابق پیٹرول 3 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو فی لیٹر بالترتیب 3 روپے 40 پیسے اور 7 روپے 76 پیسے کا ریلیف ملے گا۔





