مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار پھر تیز،84 متاثر

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
راولپنڈی میں ڈینگی کے وار پھر تیز،84 متاثر
راولپنڈی میں ڈینگی کے وار پھر تیز،84 متاثر

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار پھر تیز،84 متاثرگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جبکہ وائرس سے متاثرہ 7 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں

راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جبکہ وائرس سے متاثرہ 7 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

حکام کے مطابق رواں سال ڈینگی کے شبے میں 6 ہزار 382 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 5 ہزار 862 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 435 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے، جبکہ ایک مشتبہ مریض تاحال زیرِ نگرانی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں 51 اور ستمبر میں 27 کیسز سامنے آئے، جبکہ اگست کے دوران ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈینگی کی روک تھام کے لیے شہر میں 1400 ٹیمیں سرگرم ہیں، جن میں 415 آؤٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں ڈینگی کی افزائش روکنے اور سرویلنس کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔

حکام کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 17 ہزار 859 ہاٹ اسپاٹس پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) میں رجسٹرڈ ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈینگی سرویلنس کی 99 فیصد کوریج مکمل کی گئی، جبکہ رواں سال اب تک 58 لاکھ 96 ہزار 856 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں