مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

سلمان صفدر کی 7 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
سلمان صفدر کی 7 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات
سلمان صفدر کی 7 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات

سلمان صفدر کی 7 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات-پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے انہیں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

سلمان صفدر کے مطابق یہ ملاقات شام ساڑھے چار بجے ہوئی، جس کے لیے انہیں متعدد درخواستیں دینے اور مسلسل کوششیں کرنا پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً سات ماہ بعد عمران خان جبکہ گیارہ ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات کا موقع ملا۔

وکیل نے بتایا کہ ملاقات کا دورانیہ تقریباً 40 منٹ تھا، جو زیرِ سماعت مقدمات اور دیگر قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو کے لیے کافی نہیں تھا۔

سلمان صفدر کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران اپنی صحت اور جیل میں رہائش کے حالات سے آگاہ کیا، جبکہ مختلف مقدمات اور قانونی امور کے حوالے سے انہیں نئی ہدایات بھی دیں۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں