مواد پر جائیں
تازہ ترین
انٹرنیشنل

ایران کا امریکہ پر عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
ایران کا امریکہ پر عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام
ایران کا امریکہ پر عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام

ایران کا امریکہ پر عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام-ایران نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ کو عالمی معیشت اور بین الاقوامی تجارتی نظام میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ میں بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ علی باقری کنی نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران یہ مؤقف اختیار کیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق علی باقری کنی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اقدامات اس کی جارحانہ پالیسی اور عالمی سطح پر اپنی بالادستی برقرار رکھنے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف امریکی پالیسی کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے علاقائی امن و استحکام کے ساتھ عالمی معیشت اور بین الاقوامی تجارت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، ایران کے خلاف جاری جنگ اور پاکستان سمیت خطے سے متعلق باہمی تعاون کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں